Tuesday, April 23, 2024

چودھری پرویز الہٰی کا پاک میڈیا کرکٹ ٹیم برطانیہ کے اعزاز میں ظہرانہ

چودھری پرویز الہٰی کا پاک میڈیا کرکٹ ٹیم برطانیہ کے اعزاز میں ظہرانہ
February 28, 2020
لاہور (92 نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پاک میڈیا کرکٹ ٹیم برطانیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، ان کا کہنا کہا تھا عالمی برادری نریندر مودی کا ظلم روکنے کے لئے سامنے آئے، انہوں نے پاکستان کو محفوظ ملک قراردیا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پاک میڈیاکرکٹ ٹیم برطانیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر نے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و ستم پر تشویش کااظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم میں آر ایس ایس اور حکومت ملوث ہے۔ قائم مقام گورنر پنجاب نے اپیل کی کہ عالمی برادری نریندر مودی کا ظلم روکنے کے لئے سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ طالبان معاہدے میں پاکستان کے کردار تسلیم کیا گیا ہے۔