چودھری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب
لاہور (92 نیوز) چودھری پرویزالہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکرمنتخب ہو گئے۔ چودھری پرویزالہٰی نے مسلم لیگ ن کے اقبال گجرکو شکست دی۔
چوہدری پرویز الہی 201 جبکہ چوہدری اقبال گجر 147 ووٹ لے سکے۔
پنجاب اسمبلی میں کل ووٹ 349 کاسٹ ہوئے جس میں ایک مسترد ہو گیا۔
ن لیگ کے ارکان کے ووٹ بھی چوہدری پرویز الہی کو ملے جس سے ن لیگ کے کیمپوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
ادھر چوہدری پرویز الہٰی کی میابی پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کےاراکین نے جشن منایا۔