Thursday, April 25, 2024

چودھری پرویز الہٰی، طارق بشیر چیمہ سے ساہیوال سے پیر ہارون زمان شاہ کی ملاقات

چودھری پرویز الہٰی، طارق بشیر چیمہ سے ساہیوال سے پیر ہارون زمان شاہ کی ملاقات
October 18, 2020
لاہور (92 نیوز) چودھری پرویز الہٰی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سے ساہیوال سے پیر ہارون زمان شاہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ قوم نے مسترد کر دیا۔ نواز شریف جمہوریت، جمہوریت کرتے ہیں، عوام کو تنہا چھوڑ کر بھاگ جانا ان کا وطیرہ ہے۔ چودھری پرویز الٰہی اور طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا یہ کیسا ملک دشمن بیانیہ ہے جس درخت کے سائے تلے بیٹھنا اسی کو کاٹ دینا پھر کہنا ووٹ کو عزت دو۔ ادھر پیر ہارون زمان شاہ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ملاقات میں وقاص خان، پیر حسن شاہ شیرازی، رائے سجاد اور امجد حسن خاں بھی موجود تھے۔ پیر ہارون زمان شاہ گھگہ کا کہنا تھا چودھری پرویز الہٰی کا وژن عوام کی زبان زدہ عام ہے جبکہ نواز شریف نے عوام کے جذبات سے کھلواڑ کیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی کے گھر سے جو عزت ملتی ہے کہیں اور سے نہیں ملی۔