Friday, May 17, 2024

چودھری پرویز الٰہی سے کامل علی آغا اور سلیم بریار کی ملاقات،انٹراپارٹی الیکشن پر بریفنگ

چودھری پرویز الٰہی سے کامل علی آغا اور سلیم بریار کی ملاقات،انٹراپارٹی الیکشن پر بریفنگ
September 13, 2020

لاہور ( 92نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی  سے  پارٹی رہنما سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار نے ملاقات کی اور انٹراپارٹی الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سےچودھری پرویز الٰہی کو بریفنگ دی ، چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے   پارٹی رہنما سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار نے ملاقات کی ، ملاقات میں بلدیاتی انتخابات، پارٹی الیکشن، تنظیم سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار نے انٹراپارٹی الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سےچودھری پرویز الٰہی سے کو بریفنگ دی  ، چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے تمام اضلاع میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔

ادھرچودھری پرویز الہٰی سے بشپ آف پاکستان سباسٹین فرانسس شاء اور مسٹر جانسن برنارڈ ڈائریکٹر اوورسیز سیل لاہور ہائیکورٹ  نے  ملاقات کی  ، اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بھارت سے واپس آنے والے ہندو خاندان نے ثابت کر دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ مسلمان اور اقلیتی برادری ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرتی ہے،تمام مذاہب کو یہاں مذہبی رسومات ادا کرنے کی کھلی اجازت ہے۔

سباسٹین فرانسس شاء کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مسیحی اور کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دئیے ، بشپ آف پاکستان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی کے ان اقدامات کو بیرون ممالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،پادری اور فادرز چودھری پرویز الہٰی کیلئے خصوصی دعا اور تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں۔