Sunday, May 19, 2024

چودھری پرویز الٰہی سے چودھری سلیم بریار کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چودھری پرویز الٰہی سے چودھری سلیم بریار کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 16, 2020

لاہور ( 92 نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی  سے سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریارنے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی  سے سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریارنے ملاقات کی اورسیالکوٹ میں پارٹی امور کے حوالے سےچودھری پرویز الہٰی کو آگاہ کیا اور بتایا کہ رمضان اور عید کے موقع پر  مستحق خاندانوں میں نقد رقم، راشن اور ادوایات تقسیم کی ہیں ۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چودھری سلیم بریار کی پارٹی کیلئے کی گئی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،کورونا کے بعد بھی مستحق افراد کی امداد جاری رکھی جائے ۔

چودھری پرویز الٰہی نے سلیم بریار کوپارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کو متحرک کیا جائے۔