Thursday, May 9, 2024

چودھری پرویز الہٰی سے پارلیمان سیکرٹری برائے تعلیم ساجد احمد خان نے ملاقات کی

چودھری پرویز الہٰی سے پارلیمان سیکرٹری برائے تعلیم ساجد احمد خان نے ملاقات کی
January 31, 2021

لاہور (92 نیوز) چودھری پرویز الہٰی سے پارلیمان سیکرٹری برائے تعلیم ساجد احمد خان نے ملاقات کی،اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ان کی کارکردگی کو سراہا،پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی ایوان میں عوام کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم نے ملاقات کی ،ساجد احمد خان بھٹی نے محکمہ اور کمیٹی کے امورپر چودھری پرویز الہٰی کو بریفنگ دی۔اسپیکر نے کہا قومی سلامتی کے ا دارے ملک و قوم کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دے رہے ہیں،قومی ادارے پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہیں اور اس کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ جو بھی کوئی گفتگو کرے انہیں قومی اداروں کی خدمات کو سراہنا چاہئے، سیاسی رہنماؤں کوعوامی مسائل پر فوکس کرنا ہوگا منفی سیاست کی بجائے ملک اور عوام کے مفاد کا سوچنا چاہئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہ عوامی ریلیف کو یقینی بناکر ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں سرخرو ہوسکتے ہیں،پارلیمانی اداروں کی مضبوطی سے عوامی ایشوز احسن اندازسے اجاگر ہوتے ہیں۔