Sunday, May 12, 2024

چودھری پرویز الہٰی سے صدر علماء مشائخ کونسل گجرات ودیگر کی ملاقات

چودھری پرویز الہٰی سے صدر علماء مشائخ کونسل گجرات ودیگر کی ملاقات
February 18, 2020
لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے صدر علماء مشائخ کونسل گجرات صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی، اوورسیز پاکستانی سعودی عریبیہ کونسل کے اہم رکن ملک طارق محمود اور طیب بٹ نے ملاقات کی، گجرات کی سیا سی و بلدیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں بڑا اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ ہر سال غیر ملکی کرنسی زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان بھجواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے بڑے مذہبی اور عقیدت مندی کے تعلقات ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں بڑا اہم رول ادا کر رہیں۔ ملاقات میں گجرات کی سیاسی و بلدیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔