Monday, May 13, 2024

چودھری پرویز الہٰی سے اعزازی قونصل جنرل بیلاروس ولیدمشتاق کی ملاقات

چودھری پرویز الہٰی سے اعزازی قونصل جنرل بیلاروس ولیدمشتاق کی ملاقات
August 10, 2020

لاہور ( 92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے اعزازی قونصل جنرل بیلاروس ولید مشتاق کی ملاقات، چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ میرے دور حکومت کے بعد والی حکومتوں نے ہمارے منصوبے بند نہ کیے ہوتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطہ عوام مہم، تجارت کو فروغ دینے، دو طرفہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

چودھری پرویزالہٰی کاکہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہت بہتر ہو رہی ہے۔ عوام کو ابھی بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔کورونا کی وجہ سے عالمی معاشی صورتحال پر بہت برا اَثر پڑا ہے۔

  بیلاروس کے اعزازی قونصل جنرل ولید مشتاق نے کہا کہ بیلاروس میں پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،بطور وزیراعلیٰ آپ کے دور میں پنجاب میں خصوصاً زراعت، صحت اور تعلیم کے میدان میں بڑی ترقی دیکھنے میں آئی تھی۔