Sunday, May 12, 2024

چودھری پرویز الٰہی سے اسپین کے قونصلیٹ جنرل علی عمران چودھری کی ملاقات

چودھری پرویز الٰہی سے اسپین کے قونصلیٹ جنرل علی عمران چودھری کی ملاقات
April 23, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے اسپین کے قونصلیٹ جنرل علی عمران چودھری نے اسپیکرچیمبرمیں ملاقات کی،چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ  پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔

قو نصلیٹ جنرل علی عمران چودھری نے سپیکر کو بتایا کہ اسپین میں مقیم پاکستانی دن رات پاکستان کی تعمیر نو کے لیے محنت کر رہے ہیں۔