Sunday, May 12, 2024

چودھری پرویز الہی سے اسد عمر کی ملاقات ، کورونا کی روک تھام کیلئے اسد عمر کے اقدامات کی تعریف

چودھری پرویز الہی سے اسد عمر کی ملاقات ، کورونا کی روک تھام کیلئے اسد عمر کے اقدامات کی تعریف
August 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے سربراہ این سی او سی اسد عمر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چودھری پرویز الہی نے ویکسین کی فراہمی اور کورونا کی روک تھام کیلئے اسد عمر کے اقدامات کی تعریف کی۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا پاک فوج کے ہوتے ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ دفاعی ادارے افغانستان کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسپیکر اسمبلی چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہیے جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔ بلدیاتی نظام اتحادی پارٹیوں کیساتھ مشاورت کے بعد بنایا جائے۔

انہوں نے کورونا ویکسین کی سپلائی اور مرض کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے  اسد عمر  کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وباء پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا اور ویکسین لگوانا ہو گی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، ایم این اے چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔