Saturday, May 4, 2024

چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین نے نمازعید گجرات میں پڑھی

چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین نے نمازعید گجرات میں پڑھی
August 22, 2018
گجرات( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما  چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر  پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے نماز عید گجرات میں ادا کی ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کس بنیاد پر اور کیوں احتجاج کریں گے ، احتجاج کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سابق پنجاب حکومت نے 10 سالوں میں صوبے کیلئے کچھ نہیں کیا ، شہباز شریف نے گجرات یونیورسٹی کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا۔ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو 22 سالہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا ، چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان 22 سالہ جدوجہد کےبعد اقتدار میں آئے، اس سے قبل وزرائےاعظم لائے جاتے رہے، چودھری پرویزالہیٰ کہتے ہیں ن لیگ پنجاب کے اکثر علاقوں میں جیتے کےباوجود احتجاج کررہی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کیلئے بہت بڑا المیہ ہے کہ بیٹا وزیراعلیٰ اور باپ وزیراعظم کا امیدوار تھا ۔