Friday, March 29, 2024

چودھری پرویز الہٰی کا انصاف کی فراہمی میں وکلا کا ساتھ دینے کا اعلان

چودھری پرویز الہٰی کا انصاف کی فراہمی میں وکلا کا ساتھ دینے کا اعلان
October 3, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں کی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات ہوئی۔ چودھری پرویز الہٰی نے انصاف کی فراہمی میں وکلا کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا انصاف کی فراہمی کی جدوجہد میں وکلاء برادری کے ساتھ ہیں۔ وکلاء ہمارے معاشرے کا اہم جزو ہیں۔ پہلی بار ہمارے دور میں تحصیل سطح تک بار ایسوی ایشنز کو اہمیت دی گئی۔ انہوں نے کہا وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں جبکہ ان کیلئے تاریخی اعلانات بھی کیے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا وکلاء کیلئے فری میڈیکل کی سہولت، بائی پاس اور دل کا علاج بھی فری کرنے کا انتظام کیا گیا۔ وکلاء برادری کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی جیسے منصوبے بھی شروع کیے گئے ہیں۔

حاجی افضل دھرالہ نے کہا پنجاب بار کونسل کی پہلی عمارت بھی چودھری پرویزالٰہی کے دور میں ہی بنائی گئی تھی۔ فرحان شہزاد نے ملاقات کے دوران کہا بار ایسوسی ایشنز نے نامور وکلاء پیدا کیے ہیں۔