Friday, April 26, 2024

چودھری پرویز الہٰی سے نور الحق قادری اور خطیب بادشاہی مسجد ابوالخبیر آزاد کی ملاقات

چودھری پرویز الہٰی سے نور الحق قادری اور خطیب بادشاہی مسجد ابوالخبیر آزاد کی ملاقات
November 16, 2020
لاہور (92 نیوز) چودھری پرویز الہٰی سے وفاقی وزیر نور الحق قادری اور خطیب بادشاہی مسجد ابوالخبیر آزاد کی ملاقات ہوئی۔ وفد نےاسپیکر پنجاب اسمبلی سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے علماء کرام پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور استحکام کیلے اکٹھے ہوں۔ پاکستان کو علماء کی جانب سے امن و بھائی چارے کے عملی مظاہرے کی ضرورت ہے۔ پیچیدہ مسائل کو علماء دانشمندی سے سلجھائیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سلامتی، استحکام اور امن و امان اسی صورت میں ممکن ہو گا جب تمام علما اکٹھے ہوں گے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ آپ کے گھرانے کا بڑا مقام ہے۔ اسلام کے حوالے سے آپ کی فکر مندی جان کر بہت خوشی ہوئی۔ خطیب بادشاہی مسجد ابو الخبیر آزاد کا کہنا تھا چودھری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کروائی گئیں۔