Tuesday, April 16, 2024

چودھری پرویز الٰہی کا وزیر داخلہ سے ان کے بھائی طارق شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

چودھری پرویز الٰہی کا وزیر داخلہ سے ان کے بھائی طارق شاہ کے انتقال پر  اظہار تعزیت
August 29, 2020

لاہور ( 92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات  کی  اور وزیر داخلہ سے ان کے بھائی طارق شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔

چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر وزیر داخلہ سے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں  ، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔