Wednesday, April 24, 2024

چودھری پرویز الٰہی سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں کی ملاقات

چودھری پرویز الٰہی سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں کی ملاقات
October 4, 2020

لاہور ( 92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی سے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس کے  رہنماوں نے ملاقات کی ، چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کا بڑا اہم کردار ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی  اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر چودھری قیصر اقبال بریار،چودھری سلیم بریار، سابق صدر چیمبر ملک محمد اشرف ودیگر نے ملاقات کی  ، دونوں رہنماؤں نے قیصر اقبال بریار کو سیالکوٹ چیمبر کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں تاجر برادری کا بڑا اہم کردار ہے ، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کا معاشی سسٹم تباہ ہواہے،خصوصاً ترقی پذیرممالک اس وباء سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سیالکوٹ سمیت پورے ملک کے تاجر معیشت کو بحال کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر چودھری قیصر اقبال بریار کا کہنا تھا کہ تاجر تنظیمیں چودھری پرویز الٰہی کی مشکور ہیں ، بطور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیالکوٹ کی ترقی اور تاجر طبقہ کیلئے جو کام کیے ان کا فائدہ عوام آج بھی اٹھا رہی ہے ، سیالکوٹ چیمبر کا ہر رکن چودھری پرویز الٰہی کیلئے محبت کے جذبات رکھتا ہے  ،ملک کو جب بھی ضرور پڑی تاجر برادری اپنا مثبت رول ادا کرنے میں پیش پیش ہوگی۔