Saturday, April 20, 2024

چودھری  نثارسے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات

چودھری  نثارسے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات
March 18, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چودھری  نثارسے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں سیاسی صورتحال اورقائد ایم کیو ایم الطاف حسین اور کراچی آپریشن سےمتعلق بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ چودھر ی نثارسے آج برطانوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کی درخواست پر الطاف حسین کے خلاف  گزشتہ روزدرج ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی فراہم کر دی گئی۔ وزارت داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کونائن زیرو سے ملنے والے اسلحہ کی تفصیل فراہم کردیں۔