Wednesday, May 8, 2024

چودھری نثار کے گرجنے برسنے کی پروا نہیں: مولا بخش چانڈیو

چودھری نثار کے گرجنے برسنے کی پروا نہیں: مولا بخش چانڈیو
February 26, 2017

کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو وفاقی وزیر داخلہ پر برس پڑے۔ کہتے ہیں جہاں حکمران انتہاپسندوں کے حامی ہوں وہاں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، ردالنثار ہو جاتا تو ردالفساد کی ضرورت نہ پڑتی۔ چودھری نثار کے گرجنے برسنے کی پروا نہیں۔

کراچی کے اسکاوٹس ہال میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں پی پی رہنما مولا بخش چانڈیو نے وفاقی حکومت میں شامل بعض حکمرانوں پر دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی حمایت کا الزام لگا دیا۔

انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا آپ کی نیت اور پالیسیاں ٹھیک ہونے تک کوئی بھی اقدام سودمند ثابت نہیں ہوگا۔

ایک سوال پر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصفہ اور بختاور نے جو کہا اس کا احترام ہے، پارٹی فیصلہ آنے تک عرفان اللہ مروت سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔