Thursday, May 2, 2024

چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے کا معاملہ ، ہائیکورٹ بینچ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا

چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے کا معاملہ ، ہائیکورٹ بینچ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا
January 10, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) چودھری نثار علی خان کو ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تقریباً 5 ماہ گزر گئے مگر انہوں نے حلف نہ اٹھا ، معاملے پر  لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے  الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے پی پی 10 سے منتخب ہونے کے باوجود حلف نہ اٹھانے  پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ 25 جولائی سے اب تک حلف نہ اٹھانا عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں ۔ چودھری نثار کے خلاف درخواست دائر کرنے والے چودھری نور خان نے موقف اپنایا کہ  چودھری نثار علی خان حلف اٹھا رہے ہیں نہ ہی مستعفی ہو رہی ہیں ،حلقہ  پنجاب اسمبلی میں نمائندگی سے محروم ہے ۔