Friday, April 26, 2024

چودھری نثار کی شہبازشریف سے دوسرے روز بھی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چودھری نثار کی شہبازشریف سے دوسرے روز بھی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 21, 2016
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار  نے وزیراعلیٰ  شہباز شریف سے دوسرے روز  بھی ملاقات کی ہے اور اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ  سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم  ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے ۔تینوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے لیگی کارکنوں کو بھی ردعمل سے روک دیا  ہے اور  امن و امان خراب کرنے کی کوشش پر سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔