Monday, September 16, 2024

چودھری نثار کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات ،الطاف حسین کی تقریروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ

چودھری نثار کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات ،الطاف حسین کی تقریروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ
August 27, 2015
لندن(92نیوز)وزیرداخلہ چودھری نثار نے برطانوی ہم منصب سے ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی تقریروں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے  برطانیہ میں اپنی  ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی اور الطاف حسین کی طرف سے پاکستان میں کی گئی نفرت انگیز تقریروں کے دستاویزی شواہد پیش کئے ملاقات میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور ایم کیو ایم کی اعلی قیادت پر چلنے والے منی لانڈرنگ کیس کی دستاویزات پر بھی تبادلہ کیا گیا۔ برطانوی ہوم سیکرٹری تھریسامے نے  عمران فاروق قتل کیس کے پاکستان میں گرفتار ملزموں کی جلد از جلد حوالگی کا بھی مطالبہ کیا،برطانوی ہم منصب تھریسامے اور چودھری نثار کے درمیان ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں معلومات کے تبادلے کی رفتار  تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں برطانوی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کم ڈارک رے  سےبھی ملاقات کی اور ملاقات میں انتہا پسندی،دہشتگردی کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ چودھری نثار نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر فاروق قتل کیس کے ملزموں کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد برطانیہ کے حوالے کیا جائے گا۔