Friday, April 19, 2024

چودھری نثار کو حلف نہ اٹھانے کے خلاف کیس میں نوٹس جاری کر دیا گیا

چودھری نثار کو حلف نہ اٹھانے کے خلاف کیس میں نوٹس جاری کر دیا گیا
January 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے  چودھری نثار کو حلف نہ اٹھانے کے خلاف کیس مین نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت کی جانب سے  حکومت ، الیکشن کمیشن ، اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی جواب طلب کر لیا گیا۔ چودھری نثار علی خان کو ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تقریباً 5 ماہ گزر گئے مگر انہوں نے حلف نہ اٹھایا  جس پرچودھری نور خان  نے ان کے خلاف  لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ چودھری نثار کے خلاف درخواست دائر کرنے والے چودھری نور خان نے موقف اپنایا کہ چودھری نثار علی خان حلف اٹھا رہے ہیں نہ ہی مستعفی ہو رہی ہیں ،حلقہ  پنجاب اسمبلی میں نمائندگی سے محروم ہے ۔