Thursday, April 25, 2024

چودھری نثار کو الیکشن 2018 کیلئے جیپ کا انتخابی نشان الاٹ

چودھری نثار کو الیکشن 2018 کیلئے جیپ کا انتخابی نشان الاٹ
June 30, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو الیکشن 2018 کیلئے جیپ کا انتخابی نشان  الاٹ کر دیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ نے عام انتخابات میں جیپ کا  انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ آر او شبریز اختر راجہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے چودھری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ چودھری نثار نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں جبکہ ان کے حمایت یافتہ دو امیدوار بھی پی پی 19 اور پی پی 20 سے انتخابی اکھاڑے میں اترے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ این اے 59 ،63 اور پی پی 10 ،پی پی 12 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ این اے 59 میں چودھری نثار کا مقابلہ ن لیگ کے کرپشن الزام میں گرفتارامیدوار قمر الاسلام جبکہ این اے 63 میں تحریک انصاف کے غلام سرور سے ہو گا۔