Sunday, September 8, 2024

چودھری نثار کا مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابطہ

چودھری نثار کا مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلی فونک رابطہ
August 24, 2015
ملتان(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور جنرل سیکٹری وفاق المدارس مولانا حنیف جالندھری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام حل طلب امور بات بات چیت کے زریعے حل کئے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق ملتان میں رہائش پزیر جنرل سیکٹری وفاق المدارس مولانا حنیف جالندھری کو وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے فون کرکے اہل مدارس اور مذہبی طبقات کی شکایات کے ازالے کی یقین دھانی کرائی ۔ دونوں رہنماوں نے تمام حل طلب امور بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر انفاق کیا جبکہ چودھری نثار نے مدارس کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا وعدہ بھی کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں یقین رکھتی ہے۔