Friday, April 26, 2024

چودھری نثار کا دورہ کراچی:رینجرز ہیڈکوارٹرز میں سانحہ صفورا سمیت اہم کیسز پر ہونیوالی پیش رفت پر بریفنگ لی ،وزیر اعلی سندھ سمیت اہم سرکاری عہدیداران سے ملاقات

چودھری نثار کا دورہ کراچی:رینجرز ہیڈکوارٹرز میں سانحہ صفورا سمیت اہم کیسز پر ہونیوالی پیش رفت پر بریفنگ لی ،وزیر اعلی سندھ سمیت اہم سرکاری عہدیداران سے ملاقات
May 18, 2015
کراچی:(ویب ڈیسک)چودھری نثار کا دورہ کراچی، رینجرز ہیڈ کوارٹرزمیں سانحہ صفورا سمیت اہم کیسز پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ  چودھری نثار نے کراچی پہنچنے پر رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیاجہاں انہیں سانحہ صفورا سمیت اہم کیسز پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی رینجرز ہیڈ کواٹرز آمد پر انکا استقبال ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کیا۔ وزیر داخلہ کو سندھ میں ہونے والے دہشت گردی کی وارداتوں پر ہونے والی پیش رفت سے اگا ہ کیا گیاجس پر انہوں نے رینجر ز کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں کمی پر رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ چودھری نثار نے یادگار شہدا پر بھی حاضری دی اور شہداکے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ علاوہ ازیں چودھری نثار نے وزیر اعلی ہاؤس میں سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی ،وہاں کچھ شکوئے شکایت بھی ہوہے لیکن وہ صرف شکوے باتوں تک ہی رہے،وزیر اعلی ٰ ہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ کو صفورا سانحہ اور کراچی میں جاری آپریشن پر بھی بریفننگ دی گئی اور ساتھ ہی پولیس کو جدید اسلحہ دینے پر  تبادلہ خیال ہوا۔