Friday, May 17, 2024

چودھری نثار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا رابطہ، کل حلف اُٹھائیں گے

چودھری نثار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا رابطہ، کل حلف اُٹھائیں گے
May 25, 2021

لاہور (92 نیوز) سابق وزیرِداخلہ چودھری نثار علی خان کل پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا چودھری نثار سے رابطہ ہوا، حلف کے حوالے سے کلئیرنس جاری کر دی، کہا عدالتوں سے چیک کر لیا ہے، چوہدری نثار کے خلاف کوئی حکم امتناع نہیں ہے۔

اس سے ایک روز قبل چودھری نثار رکنیت کا حلف اُٹھانے پنجاب اسمبلی پہنچے تو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی عدم موجودگی کے باعث حلف نہیں لیا گیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج حلف لینے کا دن متعین تھا، آئین کے تحت چیئرمین پینل کے ذریعے حلف اٹھایا جاسکتا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لینے کے بعد ممکن ہے عدالت جائیں، کہا کہ آرڈیننس کے بعد حلف لینے کا فیصلہ کیا، کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہیں۔