Monday, September 16, 2024

چودھری نثار وائسرائے بننے کی کوشش نہ کریں : سینیٹر سعید غنی

چودھری نثار وائسرائے بننے کی کوشش نہ کریں : سینیٹر سعید غنی
August 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی  نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رینجرز کو اختیارات آل پارٹیز کانفرنس اور سندھ اسمبلی کے فیصلے کی روح کے مطابق دئیے  ،چودھری نثار وائسرائے بننے کی کوشش نہ کریں ۔ وزیراعلیٰ سندھ عوام کی منتخب اسمبلی اور عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  وفاق کی طرف سے رینجرز اختیارات سے متعلق  سندھ حکومت کی سمری مسترد کئے جانے پر رد عمل میں سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ  مراد علی شاہ وہ فیصلے کر رہے ہیں جس کا اختیار انہیں اسمبلی نے دیا ہے۔  سندھ حکومت کا اختیار ہے کہ جہاں ضروری سمجھے رینجرز کو تعینات کرے ،چوہدری نثار کا اختیار نہیں ہے۔ چوہدری نثار   دہشتگردی کے خلاف جنگ پر قائم اتفاق رائے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ حقیقت کھل کر سامنے آرہی ہے کہ چوہدری نثار کسی اور ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں سعید غنی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار وائسرائے بننے کی  کوشش کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ عوام کی منتخب اسمبلی اور عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔