Friday, April 26, 2024

چودھری نثار نے ماڈل ایان علی کو بے چاری قرار دیدیا

چودھری نثار نے ماڈل ایان علی کو بے چاری قرار دیدیا
June 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ماڈل ایان علی کا معاملہ آیا تو سخت لب و لہجے اور اتھرے وزیر داخلہ چودھری نثار ایسے نرم ہوئے کہ منی لانڈرنگ کی ملزمہ ایان علی کو بیچاری کہہ ڈالا۔ تفصیلات کے مطاطق چوہدری نثار نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں معصومیت کی انتہا کر دی،منی لانڈرنگ کی ملزمہ اور خبروں کی زینت بننے والی ماڈل گرل ایان علی کو بیچاری کہہ ڈالا، چودھری صاحب کو احساس ہوا تو فورا بولے کہ ایان کا معاملہ ان کی وزارت سے متعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے پہلے تو لا تعلقی ظاہر کی پھر رہا نہ گیا اور بولے کہ ایان علی کے ایف بی آر کیس کے معاملے پر وزیر خزانہ سے ملوں گا۔ چودھری نثار کہنے لگے کہ جب کسی معاملے کا نوٹس لیتا ہوں تو سراہنے کی بجائے الٹا تنقید شروع ہو جاتی ہے۔ میرے ساتھ وہی پنجابی محاورے والا معاملہ ہے کہ جیڑا بولے اوہی کنڈی کھولے۔