Thursday, April 18, 2024

چودھری نثار علی خان کے حامی پرویز رشید کیخلاف سٹرکوں پر آ گئے

چودھری نثار علی خان کے حامی پرویز رشید کیخلاف سٹرکوں پر آ گئے
January 19, 2018

راولپنڈی (92 نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی مشکلات بڑھنے لگیں۔ پارٹی کے کارکن دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے اور اپنے قائدین کے خلاف ہی سڑکوں پر نکل آئے۔
سابق وزیر اطلاعات پروپز رشید کے خلاف راولپنڈی کے لیگی کارکنوں نے طبلہ جنگ بجا دی۔ مظاہرے کی قیادت لیگی ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل نے کی۔
راولپنڈی پریس کلب کے باہر پروپز رشید کے خلاف کارکنوں نے خوب دل کی بھڑس نکالی۔
مقامی قیادت نے کہا کہ پروپز رشید جیسے لوگ پارٹی کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔ نواز شریف کو ایسے ہی مشیروں نے اس نوبت تک پہنچ دیا۔
ادھر مظاہرین نے چوھدری نثار کے حق میں نعرے لگائے۔ لیگی کارکنوں نے کہا کہ پرویز رشید نے چوھدری نثار کے خلاف بیان دے کر ان پر حملہ کیا ہے۔ سابق وزیر اطلاعات کونسلر کا الیکشن تک نہیں جیت سکتے۔
دونوں سابق وزرا کے درمیان پیدا ہونے والی سیاسی چپقلش نہ صرف پارٹی کیلئے نقصان کا سبب بن رہی ہے بلکہ اس سے مستقبل میں عام انتخابات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔