Friday, March 29, 2024

چودھری نثار علی خان کی برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات، عمران فاروق قتل کیس پر بات چیت

چودھری نثار علی خان کی برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات، عمران فاروق قتل کیس پر بات چیت
April 14, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اہم ملاقات کی ہے جس میں منی لانڈرنگ کیس اورعمران  فاروق قتل کیس  کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان نے برطانیہ کو معظم علی خان  سے ہونے والی تفتیش سے آگاہ کردیا۔۔ عمران  فاروق قتل کیس اورمنی لانڈرنگ کیس کی تیزی سے بدلتی صورت حال پر پاکستان اور برطانیہ کے رابطوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرفلپ بارٹن نے ایک بار پھر ملاقات کی ہے جس میں انہیں معظم علی خان سے ہونے والی تفتیش سے آگاہ کر دیا گیا۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے برطانیہ میں ہونے والی تفتیش سے آگاہ کیا جس کےجواب میں وزیر داخلہ نے انہیں عمران فاروق قتل کے سہولت کارمعظم علی خان کی گرفتاری اور تفتیش کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ ذرائع کےمطابق چودھری نثار علی خان نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق مزید شواہد بھی فلپ بارٹن کو پیش کردئیے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے پہلے بھی اس کیس میں برطانیہ کو ثبوت فراہم کر چکا ہے۔