Thursday, April 25, 2024

چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں رکنیت کا حلف اٹھا لیا

چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں رکنیت کا حلف اٹھا لیا
May 26, 2021

لاہور (92 نیوز) چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چودھری نثار سے حلف لیا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے دو سال 10 ماہ بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیاْ۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چودھری نثارعلی خان سے حلف لیا۔ چودھری نثار نے حکومتی بینچ پر حلف اٹھایا۔

اس سے پہلے چودھری نثار علی خان پنجاب اسمبلی پہنچے اور قائم مقام اسپیکر سردار دوست مزاری سے ملاقات کی۔ اس موقع پردونوں کے درمیان اسمبلی امور اور حلف کے  بارے میں  تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری نثارعلی خان نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے بھی اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔

محمد خان بھٹی کا کہنا تھا کہ آپ کے خلاف کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔ حلف اٹھا سکتے ہیں، قانونی اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے وقت دینے پر آپ کے مشکور ہیں۔