Sunday, September 8, 2024

چودھری نثار سے لارڈ نذیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال

چودھری نثار سے لارڈ نذیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
August 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)برطانیہ کے ایوانِ بالا کےتاحیات  رکن لارڈ نذیر احمدنے وزیرِداخلہ  چوہدری نثار علی خان سے ملاقات  کی  برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق لارڈ نزیر اور وزیر داخلہ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ لارڈ نذیر احمد نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیرِ داخلہ کی  ذاتی دلچسپی اورکاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ ملک اور اس کے اداروں کی ترقی، جمہوریت کا استحکام اور پائیدار امن برطانیہ میں مقیم ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تما م حکومتی اداروں کو مزید متحرک کیا جائے گا۔