Thursday, March 28, 2024

چودھری نثار سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

چودھری نثار سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات
October 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل شامخانی نے  ملاقات کی۔ ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ ، علاقائی امن اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ،دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خاتمے ،سرحد پار اور عالمی جرائم کی روک تھام کے لئے انٹیلی جنس اطلاعات کے تبادلے اور دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں گہرے تعاون سے کام کرنے پر زور دیا۔ تفصیلات کےمطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی خوشحالی اور امن کے لئے کمٹمنٹ کا اعادہ کیا گیا،وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کھلے مذاکرات ہوں جس میں دونوں ملکوں کے درمیان معاملات کو طے کیا جائے۔پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے روابط کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک ہمسائے ہیں اور قریبی تعلقات رکھتے ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان علاقائی امن سلامتی اور ترقی کے حوالے سے مشترکہ سوچ پائی جاتی ہے۔ ایڈمرل شامخانی نے مسلم امہ میں امن اور سلامتی کے لئے پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا ،دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کے خاتمے ،سرحد پار اور عالمی جرائم کی روک تھام کے لئے انٹیلی جنس اطلاعات کے تبادلے اور دونوں ممالک کے سیکیورٹی اداروں گہرے تعاون کا اعادہ کیا۔