Friday, March 29, 2024

چودھری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں  : قائم علی شاہ

چودھری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں  : قائم علی شاہ
December 27, 2015
گڑھی خدابخش(92نیوز)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے فیصلے کو کوئی مسترد نہیں کرسکتا ،ہمیں کئی بار آزمایا گیا ہے چودھری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی  کے موقع پر گڑھی خدابخش میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلٰی سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے فیصلے کو کوئی بھی مسترد نہیں کرسکتا ،ہمیں کئی مرتبہ آزمایا گیا ہے اب بھی آزما لیں ہمارا کچھ نہیں کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چودھری نثار سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہم ان کی کوشش کو ناکام بنادیں گے آئین نے صوبوں کو طاقت دی ہے جسے کوئی کم نہیں کرسکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم اپنے وزرا کو روکیں جو ملک میں انارکی پھیلا  رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار پتہ نہیں اپنے آُ پ کو کیا سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی وفاق کی سیاست کرتی ہے جبکہ یہ چند لوگوں کی ساست کرتےہیں ،ہم جمہوریت چاہتے ہیں ہمارے فیصلے آئین کےمطابق ہوتے ہیں جبکہ ہماری وجہ سے سندھ میں امن قائم ہوا ہے ۔ تقریر کے آخر میں سائیں کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی ،حامی و ناصر کہنے کی بجائے حاضروناصر کہہ گئے ۔