Monday, May 6, 2024

چودھری نثار دھمکیاں نہ دیں جو کرنا ہے کرگزریں : مولا بخش چانڈیو

چودھری نثار دھمکیاں نہ دیں جو کرنا ہے کرگزریں : مولا بخش چانڈیو
December 12, 2015
کراچی(92نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے جواب میں سندھ حکومت بھی میدان میں آگئی  مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا چودھری نثار دھمکیاں نہ دیں  جو کرنا ہے کر  گزریں لیکن یاد رکھیں بات صرف سندھ تک محدود نہیں رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آپریشن کی کپتان ہے رینجرز کو اسمبلی کے ذریعے اختیارات دلائیں گے  اور آپریش جاری رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا مشیر اطلاعات سندھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کی اسمبلی سے توثیق آئینی ضرورت ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے چودھری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں نہ دیں جو کرنا ہے  کرگزریں ۔ سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا ہوا تو بات صرف ایک صوبے تک محدود نہیں رہے گی۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وفاق مفت میں کریڈٹ نہ لے انہوں نے آپریشن اختیارات کی مد میں سندھ کو دھیلا تک نہیں دیا ۔ رینجرز اختیارات کا معاملہ پیر کو اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا ۔