Wednesday, April 24, 2024

چودھری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اُٹھا سکے

چودھری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اُٹھا سکے
May 24, 2021

لاہور (92 نیوز) سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار آج پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اُٹھا سکے۔

چودھری نثار پنجاب اسمبلی آئے، لیکن رکنیت کا حلف نہیں اٹھا پائے، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی عدم موجودگی کے باعث حلف نہیں لیا گیا۔

چودھری نثار کہتے ہیں آج حلف لینے کا دن متعین تھا، آئین کے تحت چیئرمین پینل کے ذریعے حلف اٹھایا جاسکتا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لینے کے بعد ممکن ہے عدالت جائیں، کہا کہ آرڈیننس کے بعد حلف لینے کا فیصلہ کیا، کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہیں۔