Friday, April 26, 2024

چودھری محمد سرور نے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

چودھری محمد سرور نے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
September 5, 2018
لاہور( 92 نیوز) چودھری محمد سرور نے پنجاب کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔ گورنر ہاؤس میں ہو نے والی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ جسٹس یاور علی نے چوہدری محمد سرور سے عہدے کا حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ڈی جی رینجر ز میجر جنرل اظہر نوید حیات، سینٹرل ائیر کمانڈ ائیر وائس مارشل عر فان احمد، اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی  نعمت اللہ ، آئی جی پنجاب کلیم امام نے شرکت کی ۔ حلف برداری کی تقریب میں   ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری، میاں  محمود الر شید، چوہدری ظہیر الدین، آصف نکئی، صوبائی وزرا راشد حفیظ، یاسر ہمایوں، سبطین خان ، ارکان پنجاب اسمبلی  سعد یہ سہیل رانا، معاویہ اعظم طارق ،منظور وٹو، خرم نواز گنڈاپورہ، خرم جہانگیر وٹو، میاں عمران مسعود، عائشہ چوہدری سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ حلف برادری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر شخصیت نے چودھری محمد سرور کو گور نر بننے کی مبارک باد دی۔ مہمانوں کی تواضع چائے اور بسکٹو ں سے کی گئی ۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے بھی عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس میں ان سے حلف لیا۔