Sunday, September 8, 2024

چودھری شیر علی نے رانا ثنا ءاللہ کو قانون شکن وزیر قرار دیدیا

چودھری شیر علی نے رانا ثنا ءاللہ کو قانون شکن وزیر قرار دیدیا
January 9, 2016
فیصل آباد(92نیوز)وزیر مملکت عابد شیرعلی کے والد چودھری شیرعلی ایک بار پھر اپنے سیاسی حریف وزیر قانون رانا ثناءاللہ پر برس پڑے ہیں، کہتے ہیں یہ وزیر قانون نہیں بلکہ قانون شکن ہیں جس نے فیصل آباد میں اکیس افراد کو قتل بھی کرایا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایسے لگتا ہے کہ جیسے چوہدری شیرعلی کا رانا ثناءاللہ کا نام سنتے ہی خون کھولنے لگ جاتا ہے، اسی لیے جس تقریب میں بھی ہوں ، بات کوئی بھی ہو اگر ذکر رانا ثناءاللہ کا آ جائے تو پھر زبان بندی کی تمام شرطیں بالا طاق رکھ دی جاتی ہیں۔ گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خطاب کے دوران چوہدری شیرعلی نے کہا چند ہفتے قبل سب انسپکٹر رانا عاطف کو بھی وزیر قانون کے کہنے پر قتل کیا گیا، اس طرح رانا ثناءاللہ پہلے 20 افراد کے قتل میں ملوث تھے اب یہ تعداد 21 ہوگئی ہے۔ اگرچہ پارٹی قیادت کی جانب سے چوہدری شیرعلی کو رانا ثناءاللہ کے حوالے سے بات چیت سے منع کیا گیا تھا، مگر لگتا ہے چوہدری شیرعلی کے لیے اس پر عمل کرنا مشکل ہے، تبھی وہ آج دوبارہ ان پر برسے ہیں۔