Tuesday, May 14, 2024

        چودھری شیر علی اور عابد شیر علی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

            چودھری شیر علی اور عابد شیر علی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
November 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چودھری شیر علی ،عابد شیر علی رکن اور پنجاب اسمبلی طاہر جمیل و دیگر کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے ،الیکشن کمیشن نے فریقین سے تحریری جواب اور بیان حلفی کل تک جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت کی سماعت کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے چوہدری شیر علی اور دیگر سے استفسار کیا کہ آپ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے وضاحت کریں جس پر چوہدری شیر علی  نے کہا کہ  فیصل آباد میں ہونے والا کنونشن مسلم لیگ ن کے ناراض اراکین کا اجتماع تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے چوہدری شیر علی ،عابد شیر علی اور دیگر سے کل تک تحریری جواب الیکشن کمیشن میں  جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہم نے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی الیکشن کمیشن کے حکم پر اپنا تحریری جواب کل جمع کرادیں گے۔ اس موقع پر عابد شیر علی نے فیصل آباد کے بلدیاتی انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رات کے تین بجے ہمارے جیتے ہوئے امیدوار کو دوبارہ گنتی کراکے ہرادیا گیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل آباد میں دو گروپس کے درمیان ہونے والی سیاسی جنگ کو نہ لایا جائے، الیکشن میں قیادت کا منفی کردار نہیں تھا جو لوگ بدامنی اور بد انتظامی میں ملوث ہیں ان کو بے نقاب کریں گے۔ اس حوالے سے چوہدری شیرعلی 5 نومبر کو فیصل آباد میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔