Saturday, April 20, 2024

چودھری شہباز پی ٹی آئی میں شامل، تحریک انصاف کی مرکزی مشاورتی کونسل کا اعلان

چودھری شہباز پی ٹی آئی میں شامل، تحریک انصاف کی مرکزی مشاورتی کونسل کا اعلان
July 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب عمران خان نے پی ٹی آئی کی مرکزی مشاورتی کونسل کا اعلان کردیا۔ شاہ محمود قریشی چودھری سرور، جہانگیر ترین ، اعجاز چودھری اور حامد خان مشاورتی کونسل کے رکن ہونگے۔ جاری نو ٹی فکیشن کے مطابق مشاورتی کونسل سینئر مرکزی و صوبائی رہنماو¿ں پر مشتمل ہو گی۔ ایڈوائزی کونسل میں ستر رہنماوں کو شامل کرلیا گیا۔ پرویز خٹک، عارف علوی، اسد عمر اور نعیم الحق بھی ایڈوائزی کونسل کے رکن مقرر کیے گئے ہیں جبکہ فیصل جاوید، سیف اللہ نیازی، فردوس نقوی اور علی زیدی بھی مشاورتی کونسل کے رکن ہونگے۔ جہانگیر ترین نے مشاورتی کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔