Saturday, May 4, 2024

چودھری شہباز بابر پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات مقرر، نوٹیفکیشن جاری

چودھری شہباز بابر پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات مقرر، نوٹیفکیشن جاری
November 15, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعظم نے چودھری محمد شہباز بابر کو پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات ونشریات مقرر کردیا ۔
چودھری شہبازبابر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ چودھری محمد شہباز بابر این اے 79 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کی کاپیاں صدر اور وزیراعظم کے سیکرٹریز سمیت تمام متعلقہ محکموں کو بھی ارسال کردی گئیں ۔