Friday, May 17, 2024

چودھری شوگر ملز کیس، مریم نواز کا جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع

چودھری شوگر ملز کیس، مریم نواز کا جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع
April 6, 2021

لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادیا گیا۔

مؤقف اپنایا کہ، نیب اپوزیشن کی آواز دبانے کیلئے ضمانت منسوخی کی درخواست لایا، سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے بعد نیب کی ہائیکورٹ میں درخواست قابل سماعت نہیں، عدالت نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرے۔

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ کل (بدھ) کو نیب کی جانب سے ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔