Sunday, May 12, 2024

چودھری شوگر ملز کیس، مریم نواز 26 مارچ کو نیب لاہور طلب

چودھری شوگر ملز کیس، مریم نواز 26 مارچ کو نیب لاہور طلب
March 17, 2021

لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو 26 مارچ کو نیب لاہور طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  نیب لاہور نے مریم نواز سے 2008 میں 1 کروڑ 15 لاکھ 27 ہزار شیئرز کی منتقلی سے متعلق تفصیلات طلب کی ہیں۔ نیب لاہور نے ہدایت کی ہے کہ 3 غیر ملکی شخصیات کے ساتھ معاہدوں کی اصل دستاویزات بھی ہمراہ لائی جائیں۔ 2013 میں حسین نواز کے نام پر چودھری شوگر مل کے 1 کروڑ 10 لاکھ شیئرز منتقل ہوئے ، ان کا معاہدہ بھی ہمراہ لایا جائے۔ محمد آصف، عمر سرور اور غلام سرور نے 23 کروڑ کی رقم دبئی سے یوسف عباس اور عبدالعزیز کے اکاونٹ میں منتقل کی ان سے آپ کے کیا  کاروباری تعلقات ہیں۔ 4 کروڑ روپے چوہدری شوگر مل کے اکاونٹ سے آپکے ذاتی اکاونٹ میں منتقل ہوئے، پیشی کے موقع پر رقم کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی ہمراہ لائیں۔

مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئیں تھیں جہاں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے نیب آفس پر پتھراو کیا گیا تھا۔