Thursday, April 25, 2024

چودھری شوگر مل کیس میں نیب کا نواز شریف سے بھی تفتیش کا فیصلہ

چودھری شوگر مل کیس میں نیب کا نواز شریف سے بھی تفتیش کا فیصلہ
August 2, 2019
لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر مل کیس میں نیب نے نواز شریف سے بھی تفتیش کا فیصلہ کر لیا۔ نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت سے تفتیش کی اجازت مانگی تو عدالت نے کہا لاہور کے کیس میں عدالت کا دائرہ اختیار نہیں، متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ ادھر نیب لاہور نے نواز شریف کے بھتیجوں یوسف عباس اور عزیز عباس کو 8 اگست کو طلب کرلیا۔ عباس شریف کے دونوں بیٹوں سے چودھری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کی جائیں گی۔ چودھری شوگر ملز کے بعد شمیم شوگر ملز بھی نیب کے ریڈار پر آ گئی۔ نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ کی چھان بین شروع کر دی۔ قرضوں، سرمایہ کاری اور دیگر ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے۔ شمیم شوگر ملز کے اکاؤنٹس سےمشکوک ترسیلات کے شواہد ملنے پر مریم کو 8 اگست کی پیشی پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔