Friday, May 17, 2024

چودھری شجاعت کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، علاج کیلئے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

چودھری شجاعت کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، علاج کیلئے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
November 7, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، علاج معالجہ کے لئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ سروسز اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق چودھری شجاعت کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، علاج معالجہ کے لئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی صحت کل کی نسبت کافی بہتر ہے ان سے گھر والوں کے علاوہ کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ چودھری شجاعت لوگوں کو پہچان رہے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے امریکی انتخابات کے حوالے سے بات کی تھی، ان کے لئے وینٹی لیٹر کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اِدھر مریم نواز نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کیلئے دعا کی، بیان میں کہا کہ دعا ہے چودھری شجاعت حسین جلد  صحت یاب ہوں۔