Thursday, March 28, 2024

چودھری شجاعت کا نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کا مطالبہ

چودھری شجاعت کا نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کا مطالبہ
November 14, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چودھری شجاعت نے بھی نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر طلحہ محمود کی چائے کی دعوت  پر چوہدری برادران اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت چاہتے ہیں، عوام کچھ فیصلہ کرے اور نتائج کچھ اور آئے، یہ درست نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ آزادی مارچ جاری ہے، حکومت معاملے کوتشدد کی طرف لیکر نہ جائے ۔ نوازشریف کے معاملے پر غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وہ مولانا کی قیادت کو مان گئے ہیں ، ثابت ہو گیا کہ وہ واحد اپوزیشن لیڈر ہیں،اسمبلی کے اندر اور باہر کوئی اور اپوزیشن لیڈر نہیں ۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ یہ پہلا موقع تھا کہ مولوی اور پولیس ایک ساتھ ہوں اور لڑائی نہ ہو۔ اللہ کا شکر ہے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نظام لایا جائے جو عوام کی توقعات پر پورا اترے۔