Saturday, May 18, 2024

چودھری شجاعت کا طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ ، حمایت کی یقین دہانی کرائی

چودھری شجاعت کا طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ ، حمایت کی یقین دہانی کرائی
December 6, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔
چودھری شجاعت حسین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اپنی بھرپور حمایت اور تعاون کی یقن دہانی کرائی ۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کا منظر عام پر آنا خوش آئند بات ہے ۔
چودھری شجاعت حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے ۔