Thursday, April 25, 2024

چودھری شجاعت نے نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر دیا

چودھری شجاعت نے نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کر دیا
August 26, 2016
لاہور(92نیوز)ق لیگ کے سربراہ  چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل چھے کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں کہ وطن عزیز کیخلاف بیان بازی کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرکے وزیر اعظم نے خود کو ان کا سہولت کار ثابت کردیا۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ متحدہ کے قائد نے پاکستان کے خلاف جو ہرزہ سرائی کی ہے وہ ناباقابل برداشت ہے جبکہ وزیر اعظم نے پاکستان دشمن بیان دینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دینے کی بجائے صرف ایک بیان ہی دیا ہے۔ وزیر اعظم صرف ایک بیان دے کر اس شرمناک فعل سے جان نہیں چھڑا سکتے۔ وزیر اعظم نے ملکی سالمیت اور تحفظ کا جو حلف اٹھایا تھا وہ اس کو پورا کرنے اور ملکی مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں،، چودھری شجاعٹ حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ملک کے حوالے سے زہر اگلنے والے مجرموں کے خلاف کاروائی نا کر کے خود کو انکا سہولت کار ثابت کر دیا ہے۔ مجرموں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے خلاف بھی آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے ۔