Friday, April 26, 2024

چودھری شجاعت عمرہ ادائیگی کے بعد مدینہ پہنچ گئے

چودھری شجاعت عمرہ ادائیگی کے بعد مدینہ پہنچ گئے
February 12, 2020
مدینہ ( 92 نیوز) چودھری شجاعت حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعدروضہ رسول پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے ،کہا اتحادی ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔ چودھری شجاعت حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ ان کاکہناتھا کہ روضہ رسول پر حاضری کے موقع پر ملک کی سلامتی اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعا کی۔عمران خان کی حکومت کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پانچ سال پوری کرے ، صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کو کیا مشورہ دینا ہے؟ توچودھری شجاعت بولے یہ پاکستان واپس جا کر اُنہیں بتاؤں گا۔ مزیدبلے پاکستان بڑا خوبصورت اور امن وبھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینے والا ملک ہے۔چودھری شجاعت حسین نے امید ظاہرکی کہ بہت جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل آئے گا۔