Friday, March 29, 2024

چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ق کا ہنگامی اجلاس

چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ق کا ہنگامی اجلاس
February 2, 2020
لاہور ( 92 نیوز) چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ق کا اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس  ہوا ، شرکا نے حکومت کی طرف سے تحریری معاہدے پر عمل نہ ہونے کا شکوہ کیا گیا  اور حکومتی مؤقف میں بار بارتبدیلی پرتحفظات کا اظہار بھی کیا ۔ اجلاس میں  چودھری شجاعت کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے چند وزرا، ذاتی مفاد کیلئے اتحادیوں میں اختلافات پیدا کر رہے ہیں  ۔ اجلاس میں   اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، حسین الٰہی ، ڈاکٹر خالد رانجھا، سلیم بریار، میاں منیر، عالمگیر ایڈووکیٹ، جہانگیر اے جھوجہ ،آمنہ الفت، شیخ عمر حیات اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ  جو فیصلے دوسری کمیٹی میں ہوئے ہیں ان پر پہلے عملدرآمد ہو جائے تو پھر نئے معاملات پر بات کی جائے،سیاسی امور طے ہونے کے بعد بار بار تبدیلی سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے،تبدیلی اچھی بات ہے مگر بار بار تبدیلی کی اچھی روایت نہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ  پی ٹی آئی قیادت کو یہ باور کرایا جائے کہ سیاسی معاملات طے ہو جاتے ہیں تو پھر بار بار تبدیلی سے بداعتمادی پیدا ہوتی ہے۔