Monday, May 13, 2024

چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس ، وفاق اور پنجاب میں اتحاد کے معاملات پر غور

چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت اجلاس ، وفاق اور پنجاب میں اتحاد کے معاملات پر غور
August 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاق اور پنجاب میں اتحاد کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کا بھی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا۔ اعلامیہ کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی طرح ارکان صوبائی اسمبلی سے سیاسی صورتحال پر آئندہ حکمت عملی کے لئے مشاورت ہو گی ۔ سینئر قیادت اور رہنماؤں کی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ جلد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اہم امور پر پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیا۔ ارکان قومی اسمبلی مونس الہٰی، سالک حسین، حسین الہٰی نے  پارٹی قیادت کو اہم امور پرتجاویز دیں۔ اجلاس میں وفاق اور پنجاب میں اتحاد کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔